تلنگانہ

قیمتی سرکاری اراضیات کی بڑے پیمانہ پر فروخت۔کے ٹی آر کا الزام

کارتی نے دلیل دی تھی کہ جو اراضی رعایتی نرخوں پر کسی خاص مقصد کے لئے دی جائے، اسے بعد میں تجارتی قیمت پر نہیں فروخت کیاجا سکتا بلکہ وہ اراضی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم حکومت کو واپس ملنی چاہیے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت پر قیمتی سرکاری اراضیات کی بڑے پیمانہ پر فروخت کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


انہوں نے کہا کہ تقریباً 9,300 ایکڑ اراضیات جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ کروڑ روپے ہے کو فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔


کے ٹی آر کا یہ بیان کانگریس ایم پی کارتی چدمبرم کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بنگلور میں انفوسیس کی جانب سے اراضی کی فروخت پر تنقید کی تھی۔ کارتی نے دلیل دی تھی کہ جو اراضی رعایتی نرخوں پر کسی خاص مقصد کے لئے دی جائے، اسے بعد میں تجارتی قیمت پر نہیں فروخت کیاجا سکتا بلکہ وہ اراضی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم حکومت کو واپس ملنی چاہیے۔


اس مثال کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے اصرار کیا کہ یہی اصول تلنگانہ میں بھی نافذ ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت ان قیمتی اراضیات کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو اصل میں صنعتی ترقی اور روزگار کی فراہمی جیسے مخصوص مقاصد کے لئے رعایتی داموں پر دی گئی تھی۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ حکومت کو اپنے عزیز و اقارب کے لیے پیسہ بنانے کی خاطر ان اراضیا ت کو فروخت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی اراضی حکومت کو واپس کی جائے اور انہیں عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے۔ کے ٹی آر نے زور دیا کہ ہمیں اسکولوں، اسپتالوں، غریبوں کے لیے مکانات، پارکس، بس اسٹینڈس اور پارکنگ جیسی سماجی سہولیات کے لئے اراضی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس حکومت ایک طرف دیگر مقامات پر ایسی خرید و فروخت کی مخالفت کرتی ہے تو دوسری طرف تلنگانہ میں خود بڑے پیمانہ پر اراضیات کیسے فروخت کرسکتی ہے؟