آخری سفر، آخری تصویر۔ اسماعیل ھنیہ کی طیارہ میں قرآن پاک پڑھتے ہوئے
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ھنیہ کی بہو نے ان کی طیارہ میں سفر کے دوران قرآن پاک پڑھتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔ممکنہ طور پر یہ تصویر ایران جاتے ہوئے طیارے میں لی گئی ہے۔
دوحہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ھنیہ کی بہو نے ان کی طیارہ میں سفر کے دوران قرآن پاک پڑھتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔ممکنہ طور پر یہ تصویر ایران جاتے ہوئے طیارے میں لی گئی ہے۔
اسماعیل ھنیہ کی بہو ایناس ھنیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا عنوان ’آخری سفر، آخری تصویر‘ تحریر کیا۔
اپنے پیغام میں ایناس ھنیہ نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ھنیہ اپنے آخری سفر پر ہوائی جہاز میں بیٹھے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں۔
اسماعیل ھنیہ کی بہو نے مزید کہا کہ یہ لمحہ اس بات کا اعلان تھا کہ انہوں نے دنیا پر آخرت کو ترجیح دی اور جہاد کے راستے کو خلوص اور ایمان کے ساتھ اختیار کیا۔
ایناس ھنیہ نے کہا کہ اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ انہیں شہید کے طور پر قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔
واضح رہے کہ اسماعیل ھنیہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران میں موجود تھے۔