حیدرآباد

حور فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت مفت ٹیلرنگ کورس کی تکمیل

علم وفن جو انسان کی زندگی کے ہر موڑ میں معاون و مددگار بنتا ہے۔ محنت، لگن، ذوق اور طلب آدمی کو ترقی کی شاہراہوں پر پہنچا دیتے ہیں۔

حیدر آباد: علم وفن جو انسان کی زندگی کے ہر موڑ میں معاون و مددگار بنتا ہے۔ محنت، لگن، ذوق اور طلب آدمی کو ترقی کی شاہراہوں پر پہنچا دیتے ہیں۔

اس لئے ہر خاتون مختلف علوم وفنون میں مہارت حاصل کرے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کیا۔ واضح ہو کہ حور فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت شاھین نگر کے گرین سٹی علاقہ میں ٹیلرنگ کے تین ماہی کورس کے دوبیاچس میں تقریبا پچاس خواتین وطالبات نے کورس مکمل کیا، کورس مکمل کرنے پر انہیں اسناد سے نوازا گیا۔

حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر کے سلم بستی میں خواتین کو ضروری فن سیکھنے میں مدد کی ہے جن کی انہیں ان حالات میں ضرورت ہے۔ خواتین و طالبات کو ہنرمند بنانے کے لئے حور فاؤنڈیشن انڈیا کی خوب ستائش کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ عظمی شاکر جنرل سکریٹری ٹی پی سی سی، شکیل دیانی چندرائن گٹہ، ایم اے ماجد صدر ٹی یو ڈبلیو جے ایف، ڈاکٹر عبد الرفیق معروف ماہر تعلیم و سماجی کارکن، حافظ سید عابد حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کا آغاز سید عظمت علی شاہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہ رسالت مآب ؐمیں ہدیہ نعت سید شجاعت علی شاہ نے پیش کی۔

پروگرام کی کارروائی فاؤنڈیشن کے سکریٹری محمد عبد القیوم نے چلائی۔

اس موقع پر عبد القدیر، عبد المقتدر، عمر العیدروس، نصرت النساء، شہناز فاطمہ کے علاوہ خوتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔آخر میں کلمات تشکر بانی وصدر سید عظمت علی شاہ نے ادا کئے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔