مشرق وسطیٰ

اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ایک اور ہاسپٹل پر بمباری

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے سفاکیت کی انتہا کردی ہے۔ غزہ میں 24 گھنٹے بعد ایک اور ہاسپٹل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملے میں ہلاکتوں کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

غزہ: اسرائیل نے القدس ہاسپٹل کے اطراف بمباری کردی، القدس دواخانہ میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے سفاکیت کی انتہا کردی ہے۔ غزہ میں 24 گھنٹے بعد ایک اور ہاسپٹل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملے میں ہلاکتوں کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسرائیل نے القدس اسپتال کے اطراف بمباری کی، القدس اسپتال میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، صہیونی ریاست نے 2009 میں بھی القدس اسپتال کو نشانہ بنایا تھا۔

غزہ میں الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، اسپتال زخمیوں سے بھرے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 40 فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل ہی صہیونی فوج نے غزہ میں اسپتال پر بم برسادیئے تھے اور ایک ہی حملے میں اسپتال کو قبرستان میں بدل دیا تھا، جس میں 800 کے قریب فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں شہری شدید زخمی ہیں۔

بعد ازاں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے واقعے پر تین دن کےسوگ کا اعلان کیا تھا۔