حیدرآبادسوشیل میڈیا
سال نوتقاریب: 5819 افراد کے ڈرائیورنگ لائسنس معطل
سال نو تقاریب کے ضمن میں حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے ہفتہ کی رات ڈرنک اِن ڈرائیو تنقیح مہم کا بڑے پیمانے پر نظم کیا تھا۔ جس میں 5819 افراد کو حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پایا گیا۔
حیدرآباد: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سال نو تقاریب کے دوران ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں 5819 افراد کے لائسنس رد کردئیے گئے ہیں۔ ان 5819 افراد کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں ڈرائیورنگ لائسنس سے ہاتھ دھونا پڑا۔
نارتھ زوں میں 1103، ساوتھ زون میں 1,151 ایسٹ زؤن میں 510، ویسٹ زون میں 1,345 افراد کے لائسنس رد کئے گئے۔ سال2021 کے مقابلہ میں سال 2022 کے اختتامی دن لائسنس رد کئے جانے والے افراد کی تعداد3220 سے زیادہ رہی۔
واضح رہے کہ سال نو تقاریب کے ضمن میں حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے ہفتہ کی رات ڈرنک اِن ڈرائیو تنقیح مہم کا بڑے پیمانے پر نظم کیا تھا۔ جس میں 5819 افراد کو حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پایا گیا۔