تلنگانہ
تلگو کی سرکردہ مصنفہ و شاعرہ رجیتا چل بسیں۔کویتا کا خراج
بی آرایس کی رکن کونسل و تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے ان کوخراج پیش کیا۔سوشل میڈیا پرسرگرم کویتا نے رجیتا کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا اور کہا کہ رجیتا کی موت نے ادبی و سماجی حلقوں کو افسردہ کر دیا ہے۔
حیدرآباد: تلگو کی مشہور ادیبہ، شاعرہ اورتلنگانہ و اے پی کی خاتون ادیبوں کی نمائندگی والے فورم”پرجاسوامیکا راچایترولا ویدیکا” کی قومی صدر اے رجیتا چل بسیں۔
بی آرایس کی رکن کونسل و تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے ان کوخراج پیش کیا۔سوشل میڈیا پرسرگرم کویتا نے رجیتا کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا اور کہا کہ رجیتا کی موت نے ادبی و سماجی حلقوں کو افسردہ کر دیا ہے۔
رجیتا نے تلنگانہ کی دوسرے مرحلہ کی تحریک میں پروفیسر جے شنکر کی حوصلہ افزائی سے کئی عوامی جلسوں میں اپنے پراثر خطابات کے ذریعہ عوام کو تحریک کی طرف متوجہ کیا۔
کویتا نے رجیتا کے ارکان خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔