مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں بھارت جوڑویاترا میں ادھو ٹھاکرے کی شرکت متوقع

شیوسیناادھو بال ٹھاکرے گروپ کے صدر اورسابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کاامکان ہے جب وہ ریاست پہونچے گی۔

نئی دہلی: شیوسیناادھو بال ٹھاکرے گروپ کے صدر اورسابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کاامکان ہے جب وہ ریاست پہونچے گی۔

ان کی شرکت کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

این سی پی سربراہ شردپواربھی یاترا میں شرکت کریں گے۔ اس موضوع سے متعلق سوال پرکانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہاکہ ہم مہاراشٹرا کی ایم وی اے حکومت میں شامل تھے اورشیوسینا ہماری حلیف جماعت تھی جوبھی اس یاترا میں شرکت کرناچاہتاہے ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔

بہرحال ذرائع نے بتایاکہ شیوسینا۔ یوبی ٹی قائدکی شرکت کی تفصیلات کوقطعیت دی جارہی ہے۔ انحراف کی وجہ سے ایم وی اے حکومت کے زوال کے پیش نظراس ریالی کو طاقت کامظاہرہ بنایاجائے گا۔

a3w
a3w