تم تو کل مر جاؤ گے، میرا کیا ہوگا؟ کینسر کے مریض شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی، عدالت نے خاتون کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا
آکاش اور ساکشی نے 2022 میں پہلے آریہ سماج مندر اور بعد ازاں خاندانوں کی رضامندی سے سماجی رسم و رواج کے مطابق شادی کی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد آکاش کی سانس کی نالی میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ آکاش کا الزام ہے کہ بیماری کے بعد ساکشی نے ان سے دوری اختیار کرلی اور کہا، "تم تو کل مر جاؤ گے، میرا کیا ہوگا؟"
اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں انسٹاگرام پر شروع ہونے والی محبت کی کہانی قانونی تنازع میں بدل گئی۔ کینسر کے مریض آکاش جاٹ نے اپنی بیوی ساکشی نکم پر الزام لگایا ہے کہ اس نے طلاق لیے بغیر دوسری شادی کرلی۔
فیملی کورٹ کی جانب سے طلاق کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عدالت نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتاری وارنٹ جاری کردیا۔
آکاش اور ساکشی نے 2022 میں پہلے آریہ سماج مندر اور بعد ازاں خاندانوں کی رضامندی سے سماجی رسم و رواج کے مطابق شادی کی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد آکاش کی سانس کی نالی میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ آکاش کا الزام ہے کہ بیماری کے بعد ساکشی نے ان سے دوری اختیار کرلی اور کہا، "تم تو کل مر جاؤ گے، میرا کیا ہوگا؟”
آکاش کے مطابق، طلاق کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود ساکشی نے 10 جون 2024 کو دوسری شادی کرلی۔
اس کے بعد جے ایم ایف سی عدالت نے بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 82(1) کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے اسے 25 جولائی 2026 کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔