مشرق وسطیٰ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مکان پر لبنان کا ڈرون حملہ
حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ آج صبح لبنان سے کیا گیا، اور اس کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ قیساریہ کے علاقے میں واقع ان کی ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ حملے کے وقت نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ گھر میں موجود نہیں تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ آج صبح لبنان سے کیا گیا، اور اس کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق، لبنان سے تل ابیب کی جانب فائر کیے گئے 2 ڈرونز کو فضا میں مار گرایا گیا ہے۔