تلنگانہ

بی سی ریزرویشن کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں: وزیر پونم پربھاکر

انہوں نے کہا کہ یہ کسی سیاسی پارٹی سے متعلق مسئلہ نہیں بلکہ یہ سماجی انصاف کی تحریک ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں بی سی طبقہ کے لیے 42 فیصد ریزرویشن نافذ کیے جائیں تو پسماندہ اور کمزور طبقات کو مزید مواقع حاصل ہوں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ بی سی طبقہ کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کے مطالبہ کے لیے ہم نے دہلی میں 5، 6 اور 7 اگست کو خصوصی احتجاجی پروگرام طے کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کانگریس کے رہنما خصوصی ٹرین کے ذریعہ دہلی روانہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

انہوں نے کہا کہ یہ کسی سیاسی پارٹی سے متعلق مسئلہ نہیں بلکہ یہ سماجی انصاف کی تحریک ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں بی سی طبقہ کے لیے 42 فیصد ریزرویشن نافذ کیے جائیں تو پسماندہ اور کمزور طبقات کو مزید مواقع حاصل ہوں گے۔

تلنگانہ ریاست کے قیام کے وقت کی تحریک کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی اتحاد کے ساتھ بی سی ریزرویشن کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر لڑنا ہوگا، اور پہلے ہی قانونی رکاوٹوں کے بغیر ذات پر مبنی مردم شماری مکمل کر کے بی سی طبقہ کے لیے 42 فیصد ریزرویشن نافذ کرتے ہوئے قانون بنایا ہے۔

وزیر نے بالخصوص تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی کے ساتھ ریزرویشن کے حصول کے لیے آگے آئی