ایشیاء

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ مالگیونگ ون لانچ کردیا

۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید جاسوس سیٹلائٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانا علاقائی سلامتی میں اہمیت کا حامل ہوگا۔

پیانگ یانگ :شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خلا میں روانہ ہونے والا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا ہے، جاسوس سیٹلائٹ یکم دسمبر سے نگرانی کا عمل شروع کرے گا۔ شمالی کوریا نے کہا کہ اسپائے سیٹلائٹ لانچ کرنا شمالی کوریا کا جائز حق ہے، تھوڑے عرصے میں مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شمالی کوریا نئے سال میں تین نئے جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرے گا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اسپیس سینٹر کا دورہ کیا۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید جاسوس سیٹلائٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانا علاقائی سلامتی میں اہمیت کا حامل ہوگا۔

a3w
a3w