ویڈیو: مردہ قرار دیا گیا نومولود بچہ ڈھائی گھنٹے بعد زندہ پایا گیا
طبی لاپرواہی کے ایک چونکا دینے والے واقعہ میں لوک نائک جئے پرکاش ہاسپٹل میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے مردہ قرار دیاگیا نومولود بچہ ڈھائی گھنٹے بعد زندہ پایا گیا۔

نئی دہلی: طبی لاپرواہی کے ایک چونکا دینے والے واقعہ میں لوک نائک جئے پرکاش ہاسپٹل میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے مردہ قرار دیاگیا نومولود بچہ ڈھائی گھنٹے بعد زندہ پایا گیا۔
نومولود اراکین خاندان نے الزام لگایا کہ ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کی جانب سے اتوار کی دوپہر پیدا ہونے والے بچہ کو مردہ قرار دے کر ایک باکس میں رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا۔
خاندان کے اراکین نے گھر پہنچ کر باکس کھولا تو نومولود بچہ زندہ تھا۔ خاندان نے دعویٰ کیا کہ نومولود بچہ ڈھائی گھنٹے بعد زندہ پایا گیا۔ رشتہ داروں نے واقعہ کا ایک ویڈیو بھی تیار کیا جس میں نومولود کو باکس میں زندہ دیکھا جاسکتا ہے۔
رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ خاندان کے اراکین نومولود کو داخل کرانے کے لئے دوبارہ ہاسپٹل پہنچے مگرڈاکٹروں کی جانب سے انکار کیا گیا۔ دہلی پولیس کی مداخلت پر فی الحال نومولود کا ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے تاہم ہاسپٹل نے ڈاکٹرس کی جانب سے مبینہ طبی لاپرواہی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔