جنوبی بھارت

تامل ناڈو میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم

تامل ناڈو کے ترونیل ویلی، تھوتھکوڈی، تینکاسی، کنیا کماری اور رامناتھ پورم اضلاع میں پیر کو مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

ترونیل ویلی: تامل ناڈو کے ترونیل ویلی، تھوتھکوڈی، تینکاسی، کنیا کماری اور رامناتھ پورم اضلاع میں پیر کو مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات

ریاست کے جنوبی اضلاع میں شدید بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے ریل، ہوائی اور سڑک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں سے کئی ٹرینیں اور اومنی بس خدمات معطل کر دی گئیں۔

تھوتھکوڈی ہوائی اڈے سے پرواز کی خدمات منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ جنوبی ریلوے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کئی ٹرین خدمات بشمول ترونیل ویلی-چنئی ایگمور کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو دونوں سمتوں میں منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ترونیلویلی-جام نگر، گجرات اور تروچندر-پالکڈ کے درمیان چلنے والی ایکسپریس ٹرینوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اومنی بس فیڈریشن نے مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث جنوبی اضلاع میں 200 سے زائد اومنی بس سروسز کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرکاری بسیں ڈیمانڈ کی بنیاد پر چلیں گی، جس سے متاثرہ علاقوں میں مسافروں کو ٹرانسپورٹ کے متبادل آپشن ملیں گے۔ سینکڑوں رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں رہنے پر ہو گئے ہیں۔

تامل ناڈو حکومت نے پیر کو تمام اسکولوں، کالجوں، نجی اداروں، بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لیے ترونیل ویلی، تھوتھکوڈی، تینکاسی، کنیا کماری اور ویرودھونگر اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ تھینی، رامناتھ پورم اور سیوا گنگائی اضلاع میں اسکول بند رہے ۔

آبی ذخائر سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے تھمیرابرانی اور وائیگئی سمیت کئی ندیاں اور نالے اٹھان پر ہیں۔