تلنگانہ

تلنگانہ میں ہلکی بارش کی پیش قیاسی۔عادل آبادمیں سردی کی لہر برقرار

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کی پیش قیاسی کی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کی پیش قیاسی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


محکمہ کی یومیہ رپورٹ کے مطابق 3 سے 7 دسمبر تک ریاست بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عادل آبادضلع کے بعض علاقوں میں سردی کی شدید لہر ریکارڈ کی گئی جبکہ باقی ریاست میں موسم خشک رہا۔


اتوار اور پیر کی درمیانی شب عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 9.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو ریاست میں سب سے کم تھا۔