تلنگانہ
تلنگانہ میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان، کئی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نرمل، عادل آباد، آصف آباد، بھدرادری کوتہ گوڑم اور نظام آباد اضلاع میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اعظم ترین بارش نرمل ضلع کے نرمل رورل منڈل میں 2.87 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
حیدرآباد: خلیج بنگال کے شمال مغربی حصہ میں سرگرم ہوا کے دباؤ کی کے اثرات کے تحت تلنگانہ میں کل کئی علاقوں میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔ اس بات کی اطلاع حیدرآباد محکمہ موسمیات نے دی ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ متحدہ عادل آباد، کریم نگر، ورنگل اور کھمم اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور ان اضلاع کے لیے ایلوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نرمل، عادل آباد، آصف آباد، بھدرادری کوتہ گوڑم اور نظام آباد اضلاع میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اعظم ترین بارش نرمل ضلع کے نرمل رورل منڈل میں 2.87 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔