دہلی

نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں سونیاگاندھی کا بیان درج

پرینکا گاندھی وڈرا‘ ای ڈی دفتر کے علیحدہ کمرہ میں موجود تھیں تاکہ وہ اپنی ماں کو دوائیں یا ضرورت پڑنے پر طبی امداد فراہم کرسکیں۔ سونیا گاندھی سے پوچھ تاچھ اور بیان کا اندراج 11:15 بجے دن شروع ہوا۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے منگل کے دن کانگریس صدر سونیا گاندھی کا بیان ریکارڈ کیا۔ اخبار نیشنل ہیرالڈ سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ان سے پوچھ تاچھ کا یہ دوسرا دن تھا۔ سونیاگاندھی سے لنچ سے پہلے 2.5 گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی۔

 بریک کے بعد دوبارہ پوچھ تاچھ ہوئی۔ وہ صبح 11 بجے کے آس پاس اپنی سیکوریٹی اور بچوں راہول گاندھی‘ پرینکا گاندھی کے ساتھ ای ڈی دفتر پہنچی تھیں۔ پرینکا گاندھی ان کے ساتھ رہیں جبکہ راہول گاندھی فوری وہاں سے چلے گئے اور وجئے چوک پر کانگریس کے احتجاج میں شامل ہوگئے۔ 75 سالہ کانگریس صدر 2 بجے کے آس پاس لنچ کے لئے گئیں اور تقریباً 3:30 بجے لوٹ آئیں۔

 عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ پرینکا گاندھی وڈرا‘ ای ڈی دفتر کے علیحدہ کمرہ میں موجود تھیں تاکہ وہ اپنی ماں کو دوائیں یا ضرورت پڑنے پر طبی امداد فراہم کرسکیں۔ سونیا گاندھی سے پوچھ تاچھ اور بیان کا اندراج 11:15 بجے دن شروع ہوا۔

21 جولائی کو ان سے زائداز 2 گھنٹے پوچھ تاچھ ہوئی تھی۔ انہوں نے ایجنسی کے 28 سوالات کے جواب دیئے تھے۔ دہلی پولیس کا کڑا پہرہ تھا۔ سی آر پی ایف اور آر اے ایف کے جوان بھی تعینات تھے۔ ای ڈی نے راہول گاندھی سے گزشتہ ماہ 5 دن (50 گھنٹے) پوچھ تاچھ کی تھی۔