تلنگانہ کے کئی مقامات پر تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ بجلی گرنے کے امکانات: محکمہ موسمیات
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع نلگنڈہ، رنگاریڈی، وکارآباد، سنگاریڈی، میڈک، کاماریڈی، محبوب نگر اور ناگرکورنول میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔
حیدرآباد: اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع نلگنڈہ، رنگاریڈی، وکارآباد، سنگاریڈی، میڈک، کاماریڈی، محبوب نگر اور ناگرکورنول میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے منگل کے روز اپنے روزمرہ کے بیان میں کہا کہ بدھ کے روز بھی نلگنڈہ، رنگاریڈی، وکارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر، ناگرکورنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔
اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ نے یہ بھی اندازہ لگایا ہے کہ اگلے تین دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج ایک سے دو ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ ریاست میں 21 سے 25 مئی تک موسم خشک رہنے اور اگلے تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے کچھ علاقوں میں لُو چلنے کے بھی امکانات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔ اسی مدت کے دوران عادل آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔