تلنگانہ
کولر سے بجلی کا جھٹکا۔ کم عمر لڑکی کی موت
کولر سے لگے بجلی کے جھٹکہ کی وجہ سے ایک کم عمر لڑکی کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: کولر سے لگے بجلی کے جھٹکہ کی وجہ سے ایک کم عمر لڑکی کی موت ہوگئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے الوروگاوں میں پیش آیا۔اس لڑکی کی شناخت سندھوجا کے طورپر کی گئی ہے۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔ لڑکی کی موت کی اطلاع پربڑی تعداد میں عوام لڑکی کے مکان پہنچ گئے اور اس کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 15 دن قبل آرمور میں کولر سے بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک کمسن لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔
ضلع میں یہ ایسا دوسرا واقعہ ہے۔