تلنگانہ

تلنگانہ کے سدی پیٹ میں شیر کی دستک۔ کسانوں میں خوف و ہراس، محکمہ جنگلات الرٹ

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک شیر کی موجودگی نے دیہی علاقوں کے کسانوں اور مقامی عوام میں ہلچل مچا دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی شیرہے جو تقریباً 10 دن قبل ضلع کاماریڈی میں دیکھا گیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک شیر کی موجودگی نے دیہی علاقوں کے کسانوں اور مقامی عوام میں ہلچل مچا دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی شیرہے جو تقریباً 10 دن قبل ضلع کاماریڈی میں دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


تھوگٹا منڈل کے ایک کسان نے شیرکو دیکھا اور فوری طور پر محکمہ جنگلات کے حکام کو مطلع کیا۔ شیر کی نقل و حرکت کا سراغ لگاتے ہوئے حکام نے پایا کہ اس نے کئی دیہات عبور کئے ہیں۔


محکمہ جنگلات کے مطابق، یہ ایک نوجوان نر شیر ہے جس نے علاقہ تلاش کرنے کی کوشش میں مہاراشٹر سے تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں قدم رکھا تھا۔ وہاں سے اس نے منچریال،جگتیال، راجنا سرسلہ اور کاماریڈی اضلاع کا طویل سفر طے کیا اور اب سدی پیٹ پہنچ گیا ہے۔


حکام نے پنجوں کے نشانات کی بنیاد پر اس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ خوش قسمتی سے اب تک انسانوں یا مویشیوں پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سدی پیٹ اب تلنگانہ کا 14واں ضلع بن گیا ہے جہاں شیر کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے ضلع میں نگرانی سخت کر دی ہے اور کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رات کے وقت کھیتوں میں جانے سے گریز کریں اور چوکنا رہیں۔