دہلی
ٹرینڈنگ

ایودھیا تقریب، بھارت ورش مہم کی تعمیر نو کا آغاز: بھاگوت

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہا کہ رام لّلا کی ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش میں داخلہ کی ”پران پرتشٹھا“ تقریب ”بھارت ورش کی تعمیر نو“ مہم کا آغاز ہوگی جو ہم آہنگی، اتحاد، ترقی، امن اور سب کی خوشحالی کے لئے ہے۔

نئی دہلی: آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہا کہ رام لّلا کی ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش میں داخلہ کی ”پران پرتشٹھا“ تقریب ”بھارت ورش کی تعمیر نو“ مہم کا آغاز ہوگی جو ہم آہنگی، اتحاد، ترقی، امن اور سب کی خوشحالی کے لئے ہے۔

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے اپنے ایک مضمون میں بھاگوت نے ایودھیا میں مندر کی تعمیر کے لئے ہندو سماج کی مسلسل جدوجہد کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس تنازعہ پر ٹکراؤ اور تلخیاں اب ختم ہوجانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ برسوں کی قانونی جدوجہد کے بعد سپریم کورٹ نے اس کیس میں سچائی اور حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے اور تمام فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد 9 /نومبر 2019 کو ایک متوازن فیصلہ سنایا تھا۔

بھاگوت نے کہا کہ دھارمک نقطہ نظر سے بھگوان رام ملک میں سب سے زیادہ پوجی جانے والی مورتی ہے اور انہیں ہنوز سارا سماج ایک آئیڈیل کے طور پر قبول کرتا ہے۔

اسی لئے اب اس تنازعہ کے حق میں اور مخالفت میں جو ٹکراؤ پیدا ہوا تھا اسے ختم ہوجانا چاہئے۔ جو تلخیاں پیدا ہوئی تھیں انہیں بھی ختم ہوجانا چاہئے۔ سماج کے تعلیم یافتہ افراد کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ یہ تنازعہ مکمل طور پر ختم ہوجائے۔

a3w
a3w