تلنگانہ

شیر کے ناخن اوردیگر اشیاضبط۔دومشتبہ اسمگلرس گرفتار، ڈی آرآئی کی کارروائی

پوچھ گچھ کے دوران ایک مشتبہ شخص نے اپنے بیگ سے ایک زپ لاک پاؤچ نکال جس کی تلاشی لینے پر اس میں سے شیر کے 7 ناخن اور 3 دانت برآمد ہوئے۔ ابتدائی معائنے سے تصدیق ہوئی کہ یہ اعضاء شیرکے ہی ہیں۔

حیدرآباد: ڈی آرآئی کے حکام نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شیرکے ناخن اوردیگر اشیاکوضبط کرلیا۔ ڈی آر آئی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بعض افراد ممنوعہ جنگلی اشیاء کو مارکٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے حکام نے ایک منصوبہ بند آپریشن کے تحت دو مشتبہ اسمگلروں کو گرفتارکرلیا۔


پوچھ گچھ کے دوران ایک مشتبہ شخص نے اپنے بیگ سے ایک زپ لاک پاؤچ نکال جس کی تلاشی لینے پر اس میں سے شیر کے 7 ناخن اور 3 دانت برآمد ہوئے۔ ابتدائی معائنے سے تصدیق ہوئی کہ یہ اعضاء شیرکے ہی ہیں۔


تمام برآمد شدہ اشیاء، پیکنگ مٹیریل اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے موبائل فونس کو وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔


ڈی آر آئی نے دونوں ملزمین کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید تحقیقات اور سخت قانونی کارروائی کے لئے تلنگانہ کے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات اب اس بات کی تفتیش کر رہا ہے کہ یہ اعضاء کہاں سے لائے گئے تھے اور اس ریاکٹ کے پیچھے کون سے بڑے گروہ ملوث ہیں۔