تلنگانہ

لدی لاری الٹ گئی۔سنترے حاصل کرنے عوام دوڑپڑے

سنترے سے لدی لاری کے الٹ جانے کے نتیجہ میں سنترے سڑک پر گرگئے جن کو حاصل کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

حیدرآباد: سنترے سے لدی لاری کے الٹ جانے کے نتیجہ میں سنترے سڑک پر گرگئے جن کو حاصل کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے کُپتی علاقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے یہ لاری،سنترے کے لوڈ کے ساتھ حیدرآباد جارہی تھی کہ لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ لاری الٹ گئی۔

اس کے ساتھ سڑک کے گذرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے وہاں پہنچ کر گرے ہوئے سنترے حاصل کرلئے۔