حیدرآباد

مقامی بلدیات کے انتخابات، انچارج وزرا اہم قائدین کے ساتھ مل کرریزرویشن کے مطابق امیدواروں کو حتمی شکل دیں:وزیراعلی تلنگانہ

اس ورکشاپ میں آئی ایس بی ڈیٹا سائنس ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر منیش گانگ وار، گوگل کے نمائندے سچن ککر اور سُرابی مالک، اور مشہور میڈیا اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں مقامی بلدیات کے انتخابات کے پیش نظرمختلف اضلاع کے انچارج وزرا اہم قائدین کے ساتھ مل کرریزرویشن کے مطابق امیدواروں کو حتمی شکل دیں۔

متعلقہ خبریں
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تمام حالات کا سامنا کرتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں۔ نامزدگیوں کے عمل کے لئے مکمل وقت مختص کیا جائے اور ہر مرحلہ کو مناسب وقت دیا جائے۔


وزیراعلی نے زوم میٹنگ میں کہا کہ پی سی سی کی قانونی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ نامزدگی کی درخواست کے لئے ماڈل فارمیٹ ضلعی سطح پر فراہم کیا جائے۔ساتھ ہی پارٹی ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں قانونی امور کو حل کرنے کے لئے کوارڈی نیشن کمیٹی قائم کی جائے اور ٹول فری نمبر دستیاب کیا جائے۔


اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کمیٹی میں وہ لوگ شامل ہوں جو انتخابات کے عمل سے واقف ہوں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی ٹی سیز اور زیڈ پی چیئر مین کی عہدوں کے انتخاب پر پی سی سی غور کرے گا اور فیصلہ کرے گا۔تب تک اس سلسلہ میں کسی بھی سیاسی اعلان سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ بی سی ریزرویشن کے سلسلہ میں ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت کی مستقل نگرانی کی جائے۔


اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن، پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڑ، اے آئی سی سی سکریٹری وشوناتھن، وزراء، ڈی سی سی صدور، ایم پیز، ایم ایل ایز، ایم ایل سیز اور امیدواروں نے اس زوم میٹنگ میں حصہ لیا۔