امریکہ و کینیڈا

اسرائیل کو اسلحہ کی سربراہی بحال کرنے امریکی ایوان نمائندگان کی ووٹنگ

امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کا مقصد صدرجوبائیڈن کو اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بحال کرنے پر مجبورکرنا ہے۔

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کا مقصد صدرجوبائیڈن کو اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بحال کرنے پر مجبورکرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو

جمعرات کے دن متن کو 208 ریپبلکن ووٹوں کے ساتھ منظوری ملی۔ 16 ووٹ جوبائیڈن کے ڈیموکریٹس نے دئیے لیکن امکان ہے کہ سنیٹ میں یہ بل ناکام ہوجائے گا جہاں صدربائیڈن کی پارٹی کو بالادستی حاصل ہے۔

بائیڈن نے قبل ازیں اعلان کیاتھا کہ وہ بل کو ویٹوکردیں گے۔متن میں کہاگیاکہ امریکی انتظامیہ کو چاہئیے کہ وہ اسرائیل کو فوری سارا اسلحہ منتقل کرے جسے کانگریس سے پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔

امریکہ نے فی الحال اسلحہ کی سربراہی روک رکھی ہے۔ وہ غزہ پٹی کے شہر رفح میں اسرائیل کی کاروائیوں سے ناراض ہے۔ وائٹ ہاؤز باربار واضح کرچکا ہے کہ وہ شہر میں اسرائیلی فوج کی بڑی کاروائیوں کو مستردکرتا ہے کیونکہ شہر گنجان آباد ہے اور غزہ پٹی کے دیگر مقامات سے بے گھر ہونے والے افراد نے یہاں پناہ لے رکھی ہے۔

گذشتہ ہفتہ جوبائیڈن نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ بڑی زمینی کاروائی کی صورت میں امریکی اسلحہ کی سپلائی رک جائے گی۔ بعدازاں امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے اسرائیل کی خوشامد کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسی دوران خبریں ہیں کہ اسرائیل کو اسلحہ کی نئی سربراہی ہوئی ہے۔

a3w
a3w