تلنگانہ

سوریا پیٹ میں پولیس پٹرولنگ گاڑی کا سرقہ

پولیس نے پٹرولنگ کرتے ہوئے نئے بس اسٹیشن تک گئے جب وہ مشتبہ کاروں کے متعلق تحقیقات کررہے تھے کہ نامعلوم افراد پٹرولنگ وہیکل لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے پٹرولنگ وہیکل اور سارقوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: سارقوں کی ایک ٹولی نے سوریا پیٹ میں پولیس پٹرولنگ وہیکل کا سرقہ کرلیا۔ شہر کے نئے بس اسٹیشن کے پاس ٹہری ہوئی پولیس پٹرولنگ گاڑی کو نامعلوم افراد لے کر فرار ہوگئے۔

 آج صبح پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ قومی شاہراہ پر بغیر نمبر پلیٹ والی 2کاروں کو مشتبہ طور پر دیکھا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے پٹرولنگ کرتے ہوئے نئے بس اسٹیشن تک گئے جب وہ مشتبہ کاروں کے متعلق تحقیقات کررہے تھے کہ نامعلوم افراد پٹرولنگ وہیکل لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے پٹرولنگ وہیکل اور سارقوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔