تلنگانہ
مقامی بلدی اداروں کے انتخابات۔ ریزرویشن 50فیصد سے تجاوز نہ کریں:تلنگانہ ہائی کورٹ
تلنگانہ حکومت نے مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقہ کیلئے42 فیصد ریزرویشن دینے جاری جی او 9 پر عدالت نے پہلے ہی روک لگادی تھی۔ اس معاملہ پر عدالت نے جمعہ کی نصف شب تفصیلی فیصلہ کی کاپی جاری کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات اس طرح کروائے جائیں کہ ریزرویشن 50 فیصد سے تجاوز نہ کرے۔
تلنگانہ حکومت نے مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقہ کیلئے42 فیصد ریزرویشن دینے جاری جی او 9 پر عدالت نے پہلے ہی روک لگادی تھی۔ اس معاملہ پر عدالت نے جمعہ کی نصف شب تفصیلی فیصلہ کی کاپی جاری کی۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے موجودہ ضوابط کے مطابق 17 فیصد اضافی ریزرویشن کو عام زمرہ کے طور پر دوبارہ نوٹیفائی کر دیا جائے تو عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
عدالت نے واضح کیا کہ اس کا مقصد انتخابات کو روکنا یا انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنا نہیں ہے بلکہ صرف جی او میں تبدیلی تجویز کرنا ہے تاکہ قانونی حد کے مطابق ریزرویشن برقرار رہے۔