دہلی

لوک سبھا الیکشن، 16 اپریل عارضی تاریخ؟

صحافیوں کے جواب میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے وضاحت کی کہ یہ تاریخ صرف حوالہ کے طورپر دی گئی تاکہ عہدیدار اس کے مطابق الیکشن کی تیاریاں کرسکیں۔

نئی دہلی: دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی طرف سے گشت میں لائے گئے انٹرنل نوٹ سے صحافیوں میں ہلچل مچ گئی۔ اس نوٹ میں لوک سبھا الیکشن کی عارضی تاریخ 16  اپریل بتائی گئی۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
سدرشن ریڈی، چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ مقرر
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو توڑ دیا گیا۔ مفرور ایم ایل اے کی تلاش (ویڈیو)
انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع

صحافیوں کے جواب میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے وضاحت کی کہ یہ تاریخ صرف حوالہ کے طورپر دی گئی تاکہ عہدیدار اس کے مطابق الیکشن کی تیاریاں کرسکیں۔

سی ای او آفس نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ میڈیا کے پوچھنے پر وضاحت کی جاتی ہے کہ لوک سبھا الیکشن کی عارضی تاریخ 16  اپریل صرف ریفرنس کے لئے ہے تاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے الیکشن پلانر کے مطابق عہدیدار اپنی تیاریوں کی منصوبہ بندی کرسکیں۔