دہلی

ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور جاپان نے عالمی اتھل پتھل کے درمیان دنیا میں پائیدار سپلائی چین کے قیام اوراستحکام کے لئے اقتصادی اورتکنیکی تعاون بڑھانے کے مقصد کے ساتھ باہمی تعاون کے دو معاہدے کی دستاویزات پردستخط کئے۔

نئی دہلی: ہندوستان اور جاپان نے عالمی اتھل پتھل کے درمیان دنیا میں پائیدار سپلائی چین کے قیام اوراستحکام کے لئے اقتصادی اورتکنیکی تعاون بڑھانے کے مقصد کے ساتھ باہمی تعاون کے دو معاہدے کی دستاویزات پردستخط کئے۔

متعلقہ خبریں
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا

وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ یہاں حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح کی دو طرفہ میٹنگ میں یہ فیصلے کیے گئے۔

جاپان کے وزیر اعظم نے نریندر مودی کو مئی میں جی 7 چوٹی کانفرنس میں مدعو کیا جبکہ مودی نے ستمبر میں جی 20 کی چوٹی کانفرنس میں کشیدا کی دوبارہ میزبانی کی توقع کی۔اپنے میڈیا بیان میں مو دی نے کہا کہ وزیر اعظم کشیدا اور ان کی گزشتہ ایک سال میں کئی بار ملاقات ہوئی ہے اور میں نے ہمیشہ ہندوستان۔جاپان تعلقات کے تئیں ان کی مثبتیت اور عزم کو محسوس کیا ہے۔

اس لیے ان کا آج کا دورہ ہمارے باہمی تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوگا۔ مودی نے کہا کہ اس سال ہندوستان جی 20 کی صدارت کر رہا ہے اور جاپان جی 7 کی، اس لئے اپنی اپنی ترجیحات اورمفادات پر ساتھ مل کر کام کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

انہوں نے آج کشیدا کو ہندوستان کی جی20 صدارت کی ترجیحات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا ”گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کو آواز دینا ہماری جی20 صدارت کا ایک اہم ستون ہے“۔ ”واسودیو کٹمبکم“میں یقین رکھنے والی ثقافت سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے اور اسی لیے ہم نے یہ پہل کی ہے۔

مودی نے کہا کہ ہند۔جاپان خصوصی اسٹراٹیجک اور عالمی شراکت داری ہماری مشترکہ جمہوری اقدار اور بین الاقوامی میدان میں قانون کی حکمرانی کے احترام پر مبنی ہے۔ اس شراکت داری کو مضبوط کرنا نہ صرف ہمارے دونوں ممالک کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے ہند۔بحرالکاہل کے خطہ میں امن‘ خوشحالی اور استحکام کو بھی فروغ ملتا ہے۔ آج کی اپنی گفتگو میں ہم نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم نے کہا ”ہم نے دفاعی ساز و سامان اور تکنیکی تعاون‘ تجارت‘ صحت اور ڈیجیٹل شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے سیمی کنڈکٹر اور دیگر اہم ٹکنالوجیز میں قابل اعتماد سپلائی چینز کی اہمیت پر بھی نتیجہ خیز بات چیت کی۔

پچھلے سال ہم نے اگلے 5 برسوں میں ہندوستان میں 5 ٹریلین ین یعنی 3 لاکھ 20 ہزارکروڑ روپے کی جاپانی سرمایہ کاری کا ہدف مقررکیاتھا۔ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اس سمت میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں ہم نے انڈیا جاپان انڈسٹریل مسابقتی شراکت داری قائم کی تھی۔

a3w
a3w