حیدرآباد

لوک سبھا الیکشن، بی آر ایس کے 4 امیدواروں کے نام کا اعلان

تلنگانہ کی اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے پیر کے روز لوک سبھا کے الیکشن کے لئے پارٹی کے 4 امیدواروں کے ناموں کااعلان کیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے پیر کے روز لوک سبھا کے الیکشن کے لئے پارٹی کے 4 امیدواروں کے ناموں کااعلان کیاہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج

ناما ناگیشور راؤ اور ملاوتھو کویتا کوبالترتیب حلقہ جات لوک سبھا کھمم اورمحبوب آبادسے دوبارہ ٹکٹ دیاگیاہے جبکہ حلقہ لوک سبھا کریم نگر سے بی ونود پارٹی امیدوارہوں گے۔

اسی طرح حلقہ لوک سبھاپداپلی سے سابق ریاستی وزیر کوپلہ ایشور پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے۔ بی آر ایس کے سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے آج پارٹی کے4 امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

ونودکمار کو2019 کے الیکشن میں حلقہ کریم نگر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بی جے پی نے کریم نگر سے بنڈی سنجے کے نام کا پہلے ہی اعلان کردیاہے۔

سابق ریاستی وزیر کوپلہ ایشور جنہیں حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی تھی پدا پلی سے موجودہ ایم پی وینکٹیش نیتا سے مقابلہ کریں گے۔ وہ حالیہ دنوں بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

a3w
a3w