بھارت

لندن: ہندوستانی ہائی کمیشن سے ترنگا اتارنے کا واقعہ، ایک شخص گرفتار

مقامی میڈیا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیا میں تشددپر آمادہ بھیڑ کو ’خالصتان‘ کے پیلے بینر لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ایک شخص عمارت کی پہلی منزل کی بالکنی سے ہندوستانی ترنگا اتارتا نظر آرہا ہے۔

لندن: لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں توڑپھوڑ کرنے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن عہدیداروں کی 2 ملزمین سے ملاقات
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار

مقامی میڈیا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیا میں تشددپر آمادہ بھیڑ کو ’خالصتان‘ کے پیلے بینر لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ایک شخص عمارت کی پہلی منزل کی بالکنی سے ہندوستانی ترنگا اتارتا نظر آرہا ہے۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1637577878693982208

کچھ خالصتانی حامیوں کے ذریعے کئے گئے حملے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے۔ معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

حفاظتی دستے کے افسران کو بین الاقوامی وقت کے مطابق تقریبا13:50بجے ہندوستانی ہائی کمیشن میں حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔ ان کے آنے سے پہلے زیادہ تر مشعل فرار ہو گئے تھے۔

دستےکے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں کھڑکیوں کے کانچ ٹوٹ گئے اور دفاعی اہلکاروں کے دو افرادوں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنھیں اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں پڑی۔

اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لندن کے میئر صادق خان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا،”میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں ہوئے تشدد اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتا ہوں۔

اس طرح کے رویہ کے لئے ہمارے شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ “انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستان میں برٹش ہائی کمشنرالیکس الیس نے اس واقعہ کو ’شرمناک‘اور’ پوری طرح ناقابل قبول ‘بتایا۔