مشرق وسطیٰ

لندن پولیس نےفلسطین کی حمایت میں ہونے والے احتجاج کے دوران 150 افراد کو گرفتار کرلیا

قابلِ ذکر ہے کہ جولائی میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے فلسطین ایکشن کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حق میں ووٹنگ کی تھی۔ اس گروپ کے ارکان نے جون میں رائل ایئر فورس بریز نورٹن میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

لندن: لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ لندن کے وسطی علاقے میں ہفتہ کے روز ’’فلسطین ایکشن‘‘ کی حمایت میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس نے تقریباً 150 افراد کو گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا


پولیس کے مطابق گرفتاریاں جن جرائم کے تحت ہوئیں ان میں ’’پولیس اہلکار پر حملہ‘‘ اور ’’کسی ممنوعہ تنظیم کے تئیں حمایت کا اظہار‘‘ شامل ہیں۔


احتجاج کا اہتمام کرنے والی مہماتی تنظیم ’’ڈیفینڈ آور جیوریز‘‘ کے مطابق تقریباً 1,500 افراد نے ویسٹ منسٹر ایبی کے قریب پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہو کر ایسے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا’’میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں‘‘۔


9 اگست کو بھی فلسطین ایکشن کے احتجاج کے دوران 532 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔


قابلِ ذکر ہے کہ جولائی میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے فلسطین ایکشن کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حق میں ووٹنگ کی تھی۔ اس گروپ کے ارکان نے جون میں رائل ایئر فورس بریز نورٹن میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔