شمالی بھارت

اعظم خان کا زیڈ سیکوریٹی بحال کرنے کا مطالبہ

سینئر سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی اعظم خان نے حکومت ِ اترپردیش سے ان کی زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی بحال کرنے کی گزارش کی ہے۔ انہوں نے اس کے لئے خطرات کا حوالہ دیا ہے۔

لکھنو: سینئر سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی اعظم خان نے حکومت ِ اترپردیش سے ان کی زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی بحال کرنے کی گزارش کی ہے۔ انہوں نے اس کے لئے خطرات کا حوالہ دیا ہے۔

اپنی سلامتی کے تعلق سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ مجھے پہلے زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی حاصل تھی۔ موجودہ ریاستی حکومت نے اسے واپس لے لیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے تک سفارش کی کہ مجھے زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی ملنی چاہئے۔

فی الحال وائی زمرہ کی سیکوریٹی دی جارہی ہے لیکن ہر رکن اسمبلی کو حاصل سیکوریٹی جیسی لگتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میری سابقہ سیکوریٹی بحال کردی جائے کیونکہ مجھے اپنے خلاف دائر تمام کیسس کی وجہ سے سیکوریٹی خطرات لاحق ہیں۔

رام پور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اشوک کمار نے کہا کہ ہمیں اعظم خان سے ایسی کوئی درخواست نہیں ملی ہے کہ ان کی سیکوریٹی اَپ گریڈ کی جائے۔ انہیں وائی زمرہ کی سیکوریٹی حاصل ہے تاہم میں مقامی انٹلیجنس یونٹ سے کہوں گا کہ وہ خطرہ کا اندازہ لگائے۔ اس کے بعد ہم ریاستی حکومت کو لکھیں گے۔

a3w
a3w