تلنگانہ

تلنگانہ میں عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی،آدھاراپ ڈیٹ کروانے می سیواسنٹرس پر طویل قطاریں

تلنگانہ بھرمیں عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھرمیں عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے لیے آدھار اور راشن کارڈ کو لازمی بنانے پر عوام کی بڑی تعداد آدھار کارڈس کو اپ ڈیٹ کروانے کیلئے می سیوامراکز پر دیکھی جارہی ہے۔

عوام نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ نا کافی آدھار مراکز کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔کئی افراد نے کہا کہ اس طرح کی قطاریں روزانہ دیکھی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان مراکز کے عملہ کی جانب سے روزانہ صرف 100آدھارکارڈس ہی اپ ڈیٹ کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بقیہ افراد کو جو قطار میں ٹہررہے ہیں کو مایوسی کاسامناکرناپڑرہا ہے۔

بعض خواتین نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر کے کام کاج چھوڑ کر صبح ہی سے قطارمیں ٹہرنے کیلئے مجبور ہیں۔