حیدرآباد

حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر آئی ٹی کے چھاپے

30عہدیداروں پر مشتمل آئی ٹی عہدیداروں کی ٹیموں نے اچانک ایک ساتھ یہ چھاپے شہر کے ایس آرنگر میں واقع کمپنی کے صدردفتر کے ساتھ ساتھ مادھاپور اور جیڈی مٹلہ میں کمپنی کے دفاتر میں مارے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر آئی ٹی کے عہدیداروں نے چھاپے مارے۔آج صبح آئی ٹی کے عہدیداروں نے وسودھا فارما کمیکل لمیٹیڈ کمپنی کی تلاشی لی۔وسودھاگروپ کے سی ای او، ڈائرکٹرس اور منیجنگ ڈائرکٹرس کے مکانات پر بھی یہ چھاپے مارے گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

30عہدیداروں پر مشتمل آئی ٹی عہدیداروں کی ٹیموں نے اچانک ایک ساتھ یہ چھاپے شہر کے ایس آرنگر میں واقع کمپنی کے صدردفتر کے ساتھ ساتھ مادھاپور اور جیڈی مٹلہ میں کمپنی کے دفاتر میں مارے۔

 آئی ٹی کے عہدیداروں کی جانب سے آندھراپردیش کے گنٹور،نرساپور، راجہ مہیندراورم اور دیگر علاقوں میں بھی آئی ٹی کے چھاپوں کی اطلاع ہے۔وسودھا کمپنی مختلف قسم کی دوائیں تیار کرتی ہے۔اس کمپنی میں 113سائنسداں کام کرتے ہیں۔یہ کمپنی 1994میں قائم کی گئی تھی۔

a3w
a3w