ایشیاءسوشیل میڈیا

چین میں فون چارجنگ کیلئے عوام کی لمبی قطاریں (ویڈیو ضرور دیکھیں)

چین میں آنے والے طوفان "یاغی" نے ملک میں کیش لیس معاشرے کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی۔

بیجنگ: چین میں آنے والے طوفان "یاغی” نے ملک میں کیش لیس معاشرے کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی۔

ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چین کے ہینان صوبے میں کچھ لوگوں نے مارکیٹ میں ایک جنریٹر لگا کر عارضی طور پر فون چارجنگ کی سہولت فراہم کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ ایک چھوٹے سے اسٹال کے ارد گرد جمع ہیں اور اپنے موبائل فونز کو چارج کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی اور اس کے ساتھ کیپشن دیا گیا: "کیش لیس معاشرے کا منفی پہلو۔ طوفان کے بعد پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، اور چینی عوام اپنے فون چارج کرنے کے لیے بیتاب ہو گئے۔”

ویڈیو شیئر کرنے والے "ایکس” اکاؤنٹ نے اس صورتحال کی وضاحت کی کہ چین کے کیش لیس سسٹم نے لوگوں کو اس قدر انحصار کرنے والا بنا دیا ہے کہ وہ نقدی نہیں رکھتے، اور ان کی تمام رقم موبائل فون میں ہوتی ہے۔ جیسے ہی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، یہ نظام بڑی خامیوں کا شکار ہو گیا کیونکہ فون چارج نہ ہونے کی صورت میں لوگ کچھ بھی خریدنے سے قاصر ہو گئے۔

ایکس اکاؤنٹ نے لکھا: "کیونکہ آپ کی ساری رقم موبائل فون میں ہے۔ بغیر موبائل فون کے آپ ایک روٹی تک نہیں خرید سکتے۔”