تلنگانہ

تعلیمی اداروں کیلئے تعطیل کی اطلاع تاخیر سے ملنے پر والدین برہم

تلنگانہ میں شدید بارش کے پیش نظر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر تمام تعلیمی اداروں کو جمعرات اورجمعہ کو تعطیل دے دی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید بارش کے پیش نظر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر تمام تعلیمی اداروں کو جمعرات اورجمعہ کو تعطیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اقامتی اسکولوں میں 9231 عہدوں کو پُرکرنے نوٹیفکیشن جاری
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کیا ہے۔اسی دوران حکومت کی ہدایت کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود کے کالجس کو 20اور21جولائی کو بند رکھاجائے گا۔

ان دو دنوں کے دوران ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔امتحانات کی نظرثانی شدہ تواریخ کا جلد اعلان کیاجائے گا۔تاخیر سے اسکولس کو تعطیل کے اعلان پر اولیائے طلبہ میں برہمی دیکھی گئی۔

کئی اولیائے طلبا نے کہاکہ وہ اس اعلان کے آنے تک اپنے بچوں کو اسکولس بھجواچکے تھے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر حکومت کے اس اعلان پر نکتہ چینی کی گئی اورتاخیر سے اطلاع پر ناراضگی کااظہار کیاگیا۔

سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر سرگرم افراد نے لکھا کہ بچے صبح 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان اسکول پہنچ جاتے ہیں اور تعطیل کا اعلان بچوں کے اسکولس پہنچنے کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج صبح 8 بج کر 18 منٹ پر ٹویٹر کے ذریعہ تعطیل کا اعلان کیا تب تک کئی بچے اسکول پہنچ چکے تھے۔

وزیر کے ٹویٹ کے بعد قریب ساڑھے 8 بجے بعض نیوز پورٹلس نے اس خبر کو اپ لوڈ کیا۔

تعطیل کے اعلان کے بعد بعض اسکولس نے ایس ایم ایس کے ذریعہ والدین کو اس بات کی اطلاع دی تاہم بعض اسکولس کے انتظامیہ نے والدین سے رابطہ قائم کرتے ہوئے انہیں اسکولس آ کر بچوں کو گھر لے جانے کی ہدایت دی۔

ایسے میں جو والدین گھروں میں تھے وہ اسکول پہنچے اور اپنے بچوں کو لے آئے لیکن ملازمت پیشہ ماں باپ کے لیے یہ سنگین مسئلہ ثابت ہوا، بعض اسکولس نے تعطیل کے اعلان میں تاخیر پر اسکول پہنچنے والے طلبہ کے لیے کلاسس کا انتظام کیا، اولیائے طلبہ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش قیاسی کی تھی تو پھر یہی اعلان اگر بدھ کی رات کر دیا جاتا تو انہیں تکلیف نہیں ہوتی، ایسے میں جو بچے بارش کی وجہ سے اسکول کو نہیں گئے تھے وہ اپنے گھروں میں ہی محفوظ رہے لیکن جو بچے اسکول کے لیے روانہ ہوئے انہیں اور ان کے گھر والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

a3w
a3w