آندھراپردیش

ٹماٹر کی خریداری کیلئے اے پی کے ضلع کڑپہ میں عوام کی طویل قطاریں

ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر، رعایتی قیمت پر ٹماٹر حاصل کرنے کے لیے آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں طویل قطار دیکھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر، رعایتی قیمت پر ٹماٹر حاصل کرنے کے لیے آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں طویل قطار دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

چونکہ مقامی رعیتو بازار میں 50 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر فروخت کر رہے ہیں، صبح سے ہی ٹماٹر خریدنے کے لیے عوام قطار میں کھڑے ہیں۔

صبح 5 بجے سے ہی گاہک تقریباً 2 کلومیٹر تک قطار میں کھڑے رہے۔

دوپہر 12 بجے کے بعد بھی قطارمیں کوئی کمی نہیں آئی۔

کھلے بازار میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 120 سے 150 روپے کے درمیان ہونے کی وجہ سے عوام نے اسے رعیتوبازار میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔