جبری وصولی کیس میں بی آر ایس ایم ایل اے کوشک ریڈی گرفتار
ورنگل پولیس نے مبینہ جبری وصولی کیس میں بی آر ایس کے ایم ایل اے پی کوشک ریڈی کو ہفتہ کی صبح میں گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بی آر ایس کے رکن اسمبلی حضور آباد کوشک ریڈی کو شمس آباد ایر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد انہیں ورنگل لایا گیا۔

حیدرآباد۔ (پی ٹی آئی) ورنگل پولیس نے مبینہ جبری وصولی کیس میں بی آر ایس کے ایم ایل اے پی کوشک ریڈی کو ہفتہ کی صبح میں گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بی آر ایس کے رکن اسمبلی حضور آباد کوشک ریڈی کو شمس آباد ایر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد انہیں ورنگل لایا گیا۔
کوشک ریڈی پر پتھر کی ایک کان کے مالک سے دھمکا کر جبری25لاکھ روپے وصول کرنے اور مزید50لاکھ روپے دینے کے مطالبہ کا الزام ہے جس کے بعد درج کیس کی بنیاد پر یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے الزام عائد کیا کہ کوشک ریڈی کے خلاف جھوٹا کیس درج کیا گیا جبکہ ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی بدعنوانیوں کے علاوہ وزراء اور کانگریس قائدین کے کرپشن اور ان کی بے قاعدگیوں پر سوال اٹھائے تھے جس پر کوشک کو گرفتار کیا گیا۔
یہ ایک انتقامی کارروائی ہے۔کے ٹی آر نے رکن اسمبلی حضور آباد کوشک ریڈی کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔