حیدرآباد

سابق رکن اسمبلی بودھن کے فرزند کیخلاف لک آوٹ نوٹس جاری

راحیل نے مبینہ طور پر بی ایم ڈبلیو چلاتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پرجا بھون کے باہر بریکیڈس کو روند دیا تھا یہ واقعہ 24 دسمبر کو صبح کے وقت پیش آیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے ریاست کے سابق ایم ایل اے کے فرزند جو ایک کار حادثہ میں ملوث بتایا گیا ہے کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ جبکہ وہ، مبینہ طور پر دبئی فرار ہوگیا ہے۔ بودھن کے سابق بی آر ایس رکن اسمبلی محمد شکیل عامر کے فرزند راحیل کے خلاف لک آوٹ سرکولر(ایل او سی) جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ

 راحیل نے مبینہ طور پر بی ایم ڈبلیو چلاتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پرجا بھون کے باہر بریکیڈس کو روند دیا تھا یہ واقعہ 24 دسمبر کو صبح کے وقت پیش آیا۔ حادثہ کے بعد راحیل، دیگر تین دوستوں کے ساتھ فرار ہوگیا بعد میں ایک شخص مقام حادثہ پہونچا اور کار چلانے لگا۔

 اُس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حادثہ کے وقت بھی وہی ڈرائیونگ کررہا تھا۔ اس شخص کی شناخت اے آصف کی حیثیت سے کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق ایم ایل اے کا ڈڑائیور ہے۔ آصف نے بتایا کہ حادثہ کے وقت راحیل، گاڑی میں پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حادثہ کے چند گھنٹوں بعد راحیل ممبئی روانہ ہوگیا جہاں سے وہ فلائٹ کے ذریعہ دبئی منتقل ہوگیا۔