جرائم و حادثات

بھدرادری کوتہ گوڑم میں لاری، بس سے ٹکراگئی، 40 مسافرین زخمی

حادثہ کے وقت بس میں 47 مسافر سوار تھے جن میں سے 40 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ لاری سے ٹکرانے کے بعد بس تین بار الٹ گئی۔ بھدراچلم ڈپو سے آر ٹی سی کی یہ بس 47 مسافروں کے ساتھ وجئے واڑہ کے لیے روانہ ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 40افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں وجئے واڑہ۔کوتہ گوڑم قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹپر لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

حادثہ کے وقت بس میں 47 مسافر سوار تھے جن میں سے 40 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ لاری سے ٹکرانے کے بعد بس تین بار الٹ گئی۔ بھدراچلم ڈپو سے آر ٹی سی کی یہ بس 47 مسافروں کے ساتھ وجئے واڑہ کے لیے روانہ ہوئی۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو ایمبولنس میں کوتہ گوڑم کے سرکاری اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا۔