تلنگانہ

مہاراشٹرمیں تلنگانہ ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی

چوکس عملہ نے ٹرین کو ناگپور کے قریب روکا جس کے ساتھ ہی خوفزدہ مسافرین میں بعض اپنی جان بچانے کیلئے ٹرین سے کود گئے۔آگ لگنے کی اطلاع فائربریگیڈ کے اہلکاروں کودی گئی۔

حیدرآباد: مہاراشٹرمیں تلنگانہ ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی۔ اس ٹرین میں ہفتہ کی صبح یہ واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرین کی ایس2 بوگی میں اچانک آگ نظرآئی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

چوکس عملہ نے ٹرین کو ناگپور کے قریب روکا جس کے ساتھ ہی خوفزدہ مسافرین میں بعض اپنی جان بچانے کیلئے ٹرین سے کود گئے۔آگ لگنے کی اطلاع فائربریگیڈ کے اہلکاروں کودی گئی جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پرقابوپایا۔

جس کے بعد مسافرین نے راحت کی سانس لی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یاپھر کسی کی موت کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات نہیں معلوم ہوسکیں۔

a3w
a3w