جرائم و حادثات

لاری کو ٹکر۔آٹوٹرالی ڈرائیور زخمی

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ٹرالی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ٹرالی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

یہ حادثہ ضلع کے کیسرپلی وٹرنری کالج کے حدود میں قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیاجب تیز رفتار آٹوٹرالی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااوراس ٹرالی نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔

یہ آٹو ٹرالی پھل کے لوڈ کے ساتھ وجئے واڑہ سے ایلورو جارہی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمی ڈرائیور کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا اور اس سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔