حیدرآباد
لاری ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی، ڈرائیور فرار
اس حادثہ کے ساتھ ہی ڈرائیور وہاں سے فرارہوگیا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی۔یہ لاری موسی پیٹ سے کوکٹ پلی کی سمت جارہی تھی۔

حیدرآباد:شہرحیدرآباد کے موسی پیٹ، کوکٹ پلی علاقہ میں لاری ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔یہ حادثہ آج صبح موسی پیٹ، میٹرو اسٹیشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی ڈرائیور وہاں سے فرارہوگیا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی۔یہ لاری موسی پیٹ سے کوکٹ پلی کی سمت جارہی تھی۔