مشرق وسطیٰ

کویت کا مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے اہم اقدام

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کویت نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لئے اہم اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کویت: اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کویت نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لئے اہم اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت ریلیف سوسائٹی نے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے ’فضا برائے فلسطین‘ کے عنوان سے ایک مہم کے دوران 3,262,020 دینار (جو پاکستانی اربوں روپے بنتے ہیں) رقم اکٹھا کرلی ہے۔ یہ رقم مظلوم فلسطینیوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مہم کویتی وزارت سماجی امور، امور خارجہ اور اطلاعات کے تعاون اور نگرانی میں منعقد کی گئی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس مہم سے حاصل ہونے والی آمدنی صحت، غذائیت اور پناہ گاہ سمیت کئی شعبوں میں مدد کیلئے استعمال میں لائی جائے گی۔ خاص طور پر زخمی اور بے گھر ہونے والے افراد جو پناہ یا خوراک تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کی پٹی میں امداد کی سب سے بڑی رقم پہنچانے کے علاوہ یروشلم اور مغربی کنارے تک امداد کی ترسیل کا رجحان ہے۔ جبکہ اس مہم میں عطیہ کرنے والوں کی تعداد 60,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ساڑھے 9 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 670 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 600 فلسطینی زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ہر پانچ منٹ میں ایک فلسطینی فضائی حملے میں شہید ہو رہا ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پورے کے پورے خاندان ختم ہوگئے ہیں۔ فلسطینی شہدا میں 47 خاندان بھی شامل ہیں جن کے تمام 500 افراد شہید ہوئے۔