تلنگانہ
ٹرینڈنگ

لاری الٹ گئی،مچھلی لوٹنے کیلئے عوام کی ایک دوسرے پر سبقت (ویڈیو وائرل)

ان ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ لوگ، مچھلی لوٹنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ لاری کھمم ضلع سے ورنگل ضلع کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ لاری الٹ گئی۔

حیدرآبادَ: تلنگانہ کے ضلع محبوب آبادمیں بڑی تعداد میں مچھلی لے جانے والی لاری الٹ گئی جس کے ساتھ ہی مقامی افرادسڑک پر گری مچھلیوں کو لوٹنے لگے۔بعض مقامی افراد نے اس منظر کو اپنے سل فونس میں قید کرلیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیاپروائرل ہوگیا۔

ان ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ لوگ، مچھلی لوٹنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ لاری کھمم ضلع سے ورنگل ضلع کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ لاری الٹ گئی۔

اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے سڑک پر ٹریفک کو بحال کیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w