تاریخ کے جھروکوں سے۔ 25 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 25 ستمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 25 ستمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1340 ۔انگلینڈ اور فرانس نے تخفیف اسلحہ معاہدہ پر دستخط کیے۔
1524 ۔واسکوڈی گاما آخری بار وائسرائے بن کر ہندوستان آئے۔
1639 ۔امریکہ میں پہلے پرنٹنگ پریس کا آغاز ہوا۔
1654 ۔انگلینڈ اور ڈنمارک نے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے۔
1846 ۔امریکی فوج نے میکسیکو کے مونٹری پر قبضہ کیا۔
1897 ۔برطانیہ میں پہلی بس سروس شروع ہوئی۔
1906۔ اسپین میں راجہ اور رانی کے سامنے لیونارڈو ٹوریس کوویڈو نے ندی کے کنارے پر بیٹھے بیٹھے ہی ٹیلی کینو آلہ کی مدد سے کشتی چلاکر دکھایا ، جسے ریموٹ کنٹرول کی پہلی نمائش مانی جاتی ہے۔
1911 ۔فرانسیسی جنگی جہاز لبرٹی میں ٹولن ہاربر پر ہوئے دھماکے میں 285 افراد ہلاک ہوئے۔
1916 ۔ماہر معاشیات، ماہر سماجیات اور عظیم مفکر پنڈت دین دیال اپادھیائے کی پیدائش ہوئی۔
1920 ۔ہندوستان کے مشہور راکٹ سائنسدان ستیش دھون کا جنم ہوا۔
1926۔ غلاموں کی خریدوفروخت اور غلام روایت کو ختم کرنے کے لئے پہلی بار بین الاقوامی سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔
1929۔ جمی ڈولیٹل نے سامنے پردا لگاکر مشیل فیلڈ میں پرواز کا عمل مکمل کیا جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ صرف آلات کی مدد سے بھی پرواز بھرنا اور صحیح سلامت زمین پر اترنا ممکن ہے۔
1939 ۔معروف فلم اداکار ، فلمسازی اور ڈائریکٹر فیروز خان کی پیدائش ہوئی۔
1942۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے ایک حکم نامہ جاری کرکے کسی بھی یہودی رفیوجی کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔
1962۔ ہندستانی فلم اداکارہ شیلا گھوش کا جنم ہوا۔
1977 ۔اداکارہ دویا دتہ کی پیدائش ہوئی۔
1978۔ سان ڈیاگو میں دو بڑے طیارے ٹکرائے، 144 افراد ہلاک ہوئے۔
1981 ۔وسطی امریکی ملک بیلیز اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔
2008 ۔چین نے خلائی شٹل ’شینزو 7‘ لانچ کیا۔
2010 ۔ہندی کے سینئر صحافیوں اور ادیب کنہیا لال نندن کا انتقال ہوا۔
2015 ۔سنگاپور میں آلودگی کی وجہ سے اسکولوں کو بند کرنا پڑا۔