ایشیاء

بنگلہ دیش کی تعمیر نو کیلئے پیار اور امن ضروری،بیگم خالدہ ضیاء کا قوم سے خطاب

2018ء کے بعد سے اپنی پہلی تقریر میں جو نیا پلٹن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی ریالی میں ویڈیولنک کے ذریعہ کی گئی 79 سالہ بیگم خالدہ ضیاء نے برقراری امن کی اپیل کی۔

ڈھاکہ: نظربندی سے رہائی کے ایک دن بعد بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بی این پی سربراہ بیگم خالدہ ضیاء نے چہارشنبہ کے دن ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی جدوجہد نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ غصہ یا انتقام نہیں بلکہ پیار اور امن سے ملک کی تعمیر نو ہوگی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
محمد سراج سوشیل میڈیا سے ناخوش

 2018ء کے بعد سے اپنی پہلی تقریر میں جو نیا پلٹن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی ریالی میں ویڈیولنک کے ذریعہ کی گئی 79 سالہ بیگم خالدہ ضیاء نے برقراری امن کی اپیل کی۔

 انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قید سے ان کی رہائی کے لئے جدوجہد اور دعا کی۔ اخبار ڈیلی اسٹار نے یہ اطلاع دی۔ بیگم خالدہ ضیاء نے کہا کہ میں اب رہا ہوچکی ہوں۔ میں‘ ان لوگوں کا شکریہ ادا کرناچاہوں گی جن کی کرو یا مرو جدوجہد نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔

ہمیں اس ملک کو خوشحال ملک بنانے کی ضرورت ہے۔ سبھی سے نوجوانوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمیں ان کے خواب پورے کرنے کیلئے جمہوری بنگلہ دیش تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے نوجوانوں نے اپنا خون بہایا ہے۔

کوئی تباہی‘ کوئی غصہ یا انتقام نہیں۔ ہمیں ہمارے ملک کی تعمیر نو کیلئے پیار اور امن کی ضرورت ہے۔ شیخ حسینہ کے دورحکومت میں بیگم خالدہ ضیاء کو سال2018ء میں رشوت کیس میں 17سال جیل کی سزا ہوئی تھی۔ بی این پی سربراہ کا فی الحال کئی امراض کا علاج جاری ہے۔

 انہیں منگل کے دن صدرمحمدشہاب الدین کے حکم پر رہا کیاگیا۔ بیگم خالدہ ضیاء زائداز دوسال جیل میں بند رہیں۔ 25مارچ 2020ء کو شیخ حسینہ حکومت نے ان کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں مشروط رہائی دی تھی۔

بعدازاں اس میں ہر6ماہ بعد توسیع ہوتی رہی۔پی ٹی آئی کے بموجب بیگم خالدہ ضیاء نے ڈھاکہ میں اپنی پارٹی کی زبردست ریالی سے خطاب کیا جس میں انہوں نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔