سوشیل میڈیا

فیس بک پر محبت نے اترپردیش کے نوجوان کو پاکستان کی جیل کی سیر کرادی

بادل بابو کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ اگلی سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی محبت سے ملنے ہندوستان سے کوئی پاکستان پہنچا ہو۔

حیدرآباد: فیس بک پر ہونے والی محبت نے عاشق کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر مجبور کرکے جیل کی سیر کروا دی۔ میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے رہائشی 30 سالہ بادل بابو کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا۔بابو بادل نے فیس بک پر بننے والی اپنی دوست سے ملنے پاکستان جانے کیلئے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
معاشقہ کا معاملہ، باپ نے حاملہ بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
دہلی میں غیرقانونی طور پر مقیم 17 بیرونی شہری گرفتار

پانچ روز قبل سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران بابو بادل کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا جس پر اس نے اپنی محبت کی کہانی سنا دی۔ بادل بابو کو کوئی بھی سفری دستاویز نہ ہونے کے باعث پاکستان کے فارن ایکٹ 13 اور 14 کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔

بعد ازاں بادل بابو کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کو 14 دن کی عدالتی تحویل  میں دے دیا گیا۔ اگلی سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی محبت سے ملنے ہندوستان سے کوئی پاکستان پہنچا ہو۔

اس سے قبل ہندوستانی لڑکی انجو بھی پاکستان میں اپنے محبوب سے ملنے گئی تھی جہاں اس نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا تھا۔

گزشتہ برس سیما حیدر نامی خاتون پب جی گیم پر ہندوستانی لڑکے سچن مینا  سے دوستی کے بعد اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے ہندوستان پہنچی اور سچن کے ساتھ شادی کے بعد یہیں قیام پذیر ہے۔

اسی طرح گزشتہ برس ہی سال 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ ہندوستانی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعہ دوستی ہوئی جس کے بعد اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی۔