امریکہ و کینیڈا
صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کو ووٹ نہیں دوں گا: ایلون مسک
مسک نے کہا کہ بائیڈن کی طرف سے ٹیسلا کو وائٹ ہاؤس میں الیکٹرک وہیکل سمٹ میں شرکت کے لیے مدعو نہ کرنے سے ان کی توہین ہوئی، حالانکہ کمپنی دیگر شرکاء کے مقابلے میں زیادہ الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے

واشنگٹن: مشہور صنعت کار ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں امریکی صدر جو بائیڈن کو ووٹ نہیں دیں گے۔ مسک نے چہارشنبہ کے روز نیویارک ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا”مجھے لگتا ہے کہ میں بائیڈن کو ووٹ نہیں دوں گا،” ۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر بائیڈن کی طرف سے ٹیسلا کو وائٹ ہاؤس میں الیکٹرک وہیکل سمٹ میں شرکت کے لیے مدعو نہ کرنے سے ان کی توہین ہوئی، حالانکہ کمپنی دیگر شرکاء کے مقابلے میں زیادہ الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے ابھی تک 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔