شمالی بھارت

محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز

چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے لال ٹوپی‘ کارنامے کالے کے ریمارک پر نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کے دن کہا کہ کوئی بھی رنگ اچھا یا برا نہیں ہوتا‘ بات تناظر کی ہوتی ہے۔ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ میں رنگوں کے مسئلہ اور ان کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

لکھنو: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے لال ٹوپی‘ کارنامے کالے کے ریمارک پر نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کے دن کہا کہ کوئی بھی رنگ اچھا یا برا نہیں ہوتا‘ بات تناظر کی ہوتی ہے۔ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ میں رنگوں کے مسئلہ اور ان کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت چند دن کی مہمان، بہت جلد گرجائے گی: اکھلیش یادو
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
اکھلیش یادو کی کولکتہ میں کل ترنمول ریالی میں شرکت
بی جے پی نے ویکسین کمپنی سے جبری وصولی کرکے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا: اکھلیش یادو
پلوامہ کے شہیدوں کی بیویوں کا منگل سوتر کس نے چھینا؟ڈمپل یادو

ایک دن قبل یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی کی کرتوتوں سے ہر کوئی واقف ہے۔ اگر آپ صفحات پلٹیں تو سماج وادی پارٹی کی تاریخ کافی کرتوتوں سے بھری پڑی ہے۔ سماج وادی پارٹی کی ٹوپی لال ہے مگر کارنامے کالے ہیں۔ پارٹی اپنی تاریخ دُہرارہی ہے۔

اکھلیش یاود نے جن کا پارٹی کیڈر لال ٹوپی میں دکھائی دیتا ہے‘ کہا کہ جنتا کی سنسد (عوامی پارلیمنٹ) کا سوال ہے لال یا کالا رنگ دکھائی دینے پر بھڑکنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔ جواب رنگوں کا ذہن اور نفسیات سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اگر کسی کو کوئی رنگ خاص طورپر پسند آتا ہے تو اس کی خصوصی نفسیاتی وجوہات ہوتی ہیں۔

اگر کوئی کسی رنگ کو دیکھ کر بھڑک جاتا ہے تو اس کی بھی بعض منفی نفسیاتی وجوہات ہوتی ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ ہر رنگ فطرت سے لیا گیا ہے۔ مثبت سوچ والے لوگ کسی بھی رنگ کو منفی نہیں سمجھتے۔

ایسے لوگوں کا دل دماغ بدلنے کے لئے ہمیں انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کالی اندھیری رات کے بعد سرخی مائل صبح ہوتی ہے۔ رنگ کا یہ باہمی رشتہ زندگی میں امید اور جوش لاتا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ لال رنگ‘ اتحاد‘ میل ملاپ کی علامت ہے‘ جن لوگوں کو اپنی زندگیوں میں پیار‘ میل ملاپ اور ہم آہنگی نہیں ملتی انہیں اکثر اس رنگ سے چڑ ہوتی ہے۔ لال رنگ طاقت کا رنگ ہے۔ ایک طاقتور بیل تک یہ رنگ دیکھ کر بھڑک جاتا ہے۔

کالے رنگ کے تعلق سے سماج وادی پارٹی سربراہ نے کہا کہ کالا رنگ خاص طورپر ہندوستانی تناظر میں مثبت ہوتا ہے۔ بچوں کو بری نظر سے بچانے کالا ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔ منگل سوتر میں بھی کالا رنگ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی زندگیوں میں ماں کا پیار یا خوش بختی نہیں ہوتی نفسیاتی طورپر انہیں اس رنگ سے چڑ ہوتی ہے۔

a3w
a3w